ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عدالت کی روک کے باوجود دہی ہانڈی تہوار میں سب سے اونچی ہانڈی لٹکانے کا مقابلہ

عدالت کی روک کے باوجود دہی ہانڈی تہوار میں سب سے اونچی ہانڈی لٹکانے کا مقابلہ

Thu, 25 Aug 2016 18:18:54    S.O. News Service

ممبئی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں جنم آشٹمی کی یاد میں دہی ہانڈی تقریب کی رنگارنگ شروعات ہوئی اور کچھ چیمبرزنے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر 20فٹ سے بھی اونچی انسانی زنجیر بنائی ۔سپریم کورٹ نے کل واضح طور پر کہا تھا کہ پوری ریاست مہاراشٹر میں کوئی بھی انسانی زنجیر 20فٹ سے زیادہ اونچی نہیں بنائی جا سکتی ۔بہر حال اس سے ملحقہ تھانے ضلع میں آج صبح 49فٹ کی بلندی پر ایک دہی ہانڈی لٹکائی گئی، جو کہ سپریم کورٹ کی طرف سے طے شدہ معیار سے دو گنی سے بھی زیادہ اونچی تھی۔اس کا انعقاد راج ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا نے کیا تھا۔ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا تھا کہ بھگوان کرشن کی پیدائش پر منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کو اسی انداز میں منایا جانا چاہیے جس کے لیے اسے جانا جاتا ہے۔ممبئی کے مضافاتی علاقے دادر میں کچھ دہی ہانڈی منڈل کے رکن زمین پر لیٹ گئے اور انہوں نے بھی عدالت کے طے معیارکی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20فٹ سے زیادہ اونچی انسانی زنجیر بنائی ۔ واضح رہے کہ یہ انسانی زنجیر زمین پر لیٹ کر بنائی گئی۔روایتی ہانڈی کو توڑنے کے لیے ایک دوسرے چیمبر نے سیڑھی کا استعمال کیا اور تقریب کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ پرچم بھی دکھائے۔سپریم کورٹ کی اس کو روکنے کے خلاف اپنی آخری کوشش کے تحت ’جے جوان کریڑا منڈل گوندا پتھک‘نے عدالت عظمی میں نئی درخواست دائر کی ہے۔


Share: